اسپین میں کورونا وائرس سے مزید 773 افراد ہلاک

ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار138 ہو گئی، 4 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک

میڈرڈ ( اخبار تازہ ترین۔ 28 مارچ 2020ء) اسپین میں کورونا وائرس سے مزید 773 افراد ہلاک۔ ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار138 ہو گئی۔ 4 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک۔ تفصیلات کے مطابق اسپین سے ایک اور افسوسناک خبر آئی ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کے مبتلا مزید 773 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اس وقت اسپین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 138 ہو چکی ہے جبکہ مزید 4 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد مسلسل اضافے کے بعد 65 ہزار 719 کی سطح تک پہنچ چکی ہے۔ اسپین میں وائرس سے متاثر صحت یاب ہونے والے شہریوں کی تعداد 9 ہزار 357 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسپین میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments