روزانہ کی بنیاد رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کی تعداد 140 سے اوسطََ 108 پر آ گئی
باعث کورونا وائر س کیسز میں کمی واقع ہونے لگی، روزانہ اوسط 140 نئے کیسز کی تعداد 108پر آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن سے قبل ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطَ 140 کیسز سامنے آرہے تھے ۔ تاہم بروقت لاک ڈاؤن کے فیصلے سے یہ تعداد 108 کیسز روزانہ پر آ گئی ہے۔ پاکستان میں 26 فروری کو پہلے کورونا وائر س کیسز کی تصدیق کی گئی ۔
دیگر ملکوں میں تباہی دیکھتے ہوئے حکومت نے اس سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی بنائی، جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لوگوں کی سرگرمیوں کو کم کرنے کی کوشش کی جائے گی اور لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا۔ لاک ڈاؤن سے لاکھوں دیہاڑی دار افراد کا روزگار متاثر ہو گا۔ 15 مارچ سے قبل ان کیسزکی تعداد میں ایک ایک افراد کا اضافہ ہو تا رہا۔
مگر اب یہ تعداد بہت تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ لاک ڈاؤن کے بعد 23 مارچ کے بعد سے کورونا وائرس کے بڑھتے کیس کی تعداد میں کمی ہوئی اور روزانہ کی بنیاد پر 108 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
تاہم15 مار چ کے بعد سے ان کیسز میں خوف ناک حد تک اضافہ ہوا اور اوسطَ 140کیسز روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے لگے۔
0 Comments