امریکہ میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ بہت کم ہے. صدر ٹرمپ ابتدائی طور پر وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کے لیے 2.5 ارب ڈالر کی رقم مختص کررہے ہیں . امریکی صدر کی وائٹ ہاﺅس میں گفتگو

واشنگٹن انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری2020ء) صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ بہت ہی کم ہے لیکن امریکی عوام کی صحت اور تحفظ ہماری اولین زمہ داری ہے اور کسی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے بڑی تعداد میں ماسک آرڈر کر دیئے گئے ہیں. انہوں نے وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ امریکی حکومت امریکی عوام کو کرونا وائرس کی صورتحال سے لمحہ لمحہ باخبر رکھے گی‘صدر ٹرمپ نے کرونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں کا کام نائب صدر مائیک پینس کے حوالے کیا ہے، جو ڈاکٹروں، سائنسدانوں کی اس ٹیم کے ساتھ کام کریں گے، جو کرونا وائرس پر قابو پانے پر کام کر رہی ہے.

Post a Comment

0 Comments