ریاض مسلمان ممالک کی اسلامی تعان تنظیم بھارت میں مسلمانوں کے خلاف برپا کئے گئے تشددکے خلاف کھل کر سامنے آگئی ۔اوآئی سی کا کہنا ہے کہ مسلمان خطرے میں ہیں
ٹویٹر پر جاری کئے گئے ایک بیان میں او آئی سی کا کہنا ہے کہ’ وہ بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ہونے والے حالیہ اورخطرناک تشدد کی مذمتی کرتی ہے۔ او آئی سی بے گناہ مسلمانوں کے قتل، انہیں زخمی کئے جانے ،مساجد کی بے حرمتی اور مسلمانوں کی املاک کو تباہ کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی کو اس گھناونے حملوں کاشکار ہونے والے معصوم افراداور ان کے اہلخانہ سے ہمدردی ہے
0 Comments