خبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری۔2020ء) پشاور ہائی کورٹ نے کالعدم تحریک طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کی سیکورٹی اداروں کی تحویل سے فرار پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے. عدالت نے توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے جمعرات کو کیس کی سماعت کی عدالت میں توہین عدالت کی درخواست سانحہ آرمی پبلک سکول میں ہلاک ہونے والے بچوں کے لواحقین نے دائر کی تھی.درخواست کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی
0 Comments