ریفررنس میں یوسف رضا گیلانی اور انور مجید سمیت5افراد کو نامزد کیا گیا ہے
اسلام آباد اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 مارچ۔2020ء) جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں نواز شریف اور آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے. نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر کیے گئے ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری، نوازشریف، یوسف رضا گیلانی سمیت 5 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ نیب ریفرنس میں خواجہ انور مجید اور خواجہ عبدالغنی مجید بھی بطور ملزم نامزد ہیں.
نیب کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس کے مطابق آصف زرداری اور نواز شریف نے توشہ خانہ سے تحفہ میں ملنے والی گاڑیاں حاصل کیں‘ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ گاڑیاں کی اصل قیمت کے بجائے 15 فیصد ادائیگی کر کے حاصل کی گئیں

1 Comments
Good newd
ReplyDelete