لاہور( تازہ ترین اخبار-04مارچ2020ء) ن لیگ چاہتی ہے کہ حکومت کو چلنے دیا جائے۔پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ ن لیگ چاہتی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو چلنے دیا جائے۔کیونکہ انہیں اس بات کا علم ہے کہ عمران خان کا سیاسی مستقبل ختم ہوتا جا رہا ہے، وہ خود ایک ایسی کھائی میں گرنے جا رہے ہیں جہاں سے ان کے لئے واپسی کرنا مشکل ہو جائے گا۔
شہبازشریف بظاہر تاثر دیتے ہیں کہ انہیں اداروں سے کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، لیکن اس بات کا اندازہ ہم سب کو ہے کہ وہ بیانات مکمل مشاورت کرنے کے بعد دے رہے ہیں۔

0 Comments