اسلام آبادگزشتہ دنوں سابق چیف جس ٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی شادی دھوم دھام سے ہوئی جس میں ملک کی کئی نامور شخصیات شریک ہوئیں۔ شادی کی پرتعیش تقریب کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب پر اٹھنے والے اخراجات کے حوالے سے مختلف دعوے بھی سامنے آتے رہے۔