لاہور پاکستا ن کے سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں ۔دسمبر میں علاج کے لئے عدالت سے ضمانت لینے والے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کو پنجاب حکومت کی جانب سے مسترد کر دیا تھا جس کے باوجود وہ ابھی تک لندن میں موجود ہیں۔ابھی تک وطن واپسی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔اسی پربات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا اب ریلیف نہیں ملے گا کیونکہ وہ جو معاہدہ کر کے گئے تھے، انہوں نے خود اس کی خلاف ورزی کر دی ہے، اس کے بعد بے شک وہ سعودی عرب چلے جائیں یا قطر، ان کو کچھ نہیں ملے گا ۔
نوازشریف معاہدہ کر کے گئے تھے کہ وہ باہر جا کر کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گے، خاموش رہیں گے، اپنا بیانیہ بھی تبدیل کریں گے اور پاکستان کے بارے میں کسی بھی قسم کی نامناسب بات کرنے سے گریز کریں گے۔
لیکن انہوں نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کر دی ہے جس کے بعد انہیں ریلیف نہیں دیا جائے گ
0 Comments